بانی پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے پر پیمرا کا نجی ٹی وی چینل کواظہار وجوہ کا نوٹس

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ”ٹی وی ون“ کی رمضان ٹرانسمیشن ”عشق رمضان“ میں اینکر ساحر لودھی کی طرف سے بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح پر بے بنیاد الزام لگانے پر ٹی وی انتظامیہ کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تین یوم میں 5 جون کو دوپہر 12بجے تک جواب طلب کر لیا۔ 28 …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ”ٹی وی ون“ کی رمضان ٹرانسمیشن ”عشق رمضان“ میں اینکر ساحر لودھی کی طرف سے بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح پر بے بنیاد الزام لگانے پر ٹی وی انتظامیہ کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تین یوم میں 5 جون کو دوپہر 12بجے تک جواب طلب کر لیا۔ 28 مئی 2017ءکو رمضان نشریات کے دوران ساحر لودھی نے قائد اعظم کو برصغیر کی تقسیم کے دوران شہید ہونے والے افراد کی موت کا ذمہ دار قرار دیا۔ چینل کا یہ عمل پیمرا قوانین اور پیمرا الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق کی متعدد دفعات کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ اظہار وجوہ میں چینل انتظامیہ کو مقررہ تاریخ تک جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے، نیز چینل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو بھی 5 جون دوپہر 12 بجے کیلئے ذاتی شنوائی طلب کیا گیا ہے۔ عدم پیروی کی صورت میں یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply