پاک بحریہ کے جہاز ”پی این ایس ذوالفقار“ نے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا آغاز کر دیا

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر سری لنکا میں سیلاب متاثرین کو ہر قسم کی ریسکیو، ریلیف اور دیگر امداد کی فراہمی کی غرض سے کولمبو پہنچنے والے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ہیومنیٹیرین اسسٹنس اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف(ایچ اے ڈی آر) کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کے افسران و …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر سری لنکا میں سیلاب متاثرین کو ہر قسم کی ریسکیو، ریلیف اور دیگر امداد کی فراہمی کی غرض سے کولمبو پہنچنے والے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ہیومنیٹیرین اسسٹنس اینڈ ڈیزاسٹر ریلیف(ایچ اے ڈی آر) کے مطابق پی این ایس ذوالفقار کے افسران و اہلکاروں نے سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا آغاذ کر دیا ہے۔کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاک بحریہ کی مختلف ٹیمیں اپنے سری لنکن بھائیوں کی امداد کیلئے گزشتہ روز سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئیں۔ پاکستان نیوی میڈیکل ٹیم نے کالوترا ڈسٹرکٹ ہورانا میں ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا ہے جہاں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف تمام مریضوں کو ادویات سمیت تمام ضروری خدمات فراہم کر رہا ہے۔ سری لنکن نیوی کے کمانڈر وائس ایڈمرل روندرا نے بدھ کو یہاں پاکستانی میڈیکل ٹیم کیساتھ ملاقات کی اور مشکل کی اس گھڑی میں امدادی کارروائیوں پرحکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔اس طرح پی این ایس ذوالفقار کی ایک غوطہ خور ٹیم زندگی بچانے والے ساز وسامان کیساتھ کالو ڈینگر دریا کے قریب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

Leave a Reply