اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے جو کہا وہ ان کا جوش خطابت تھا۔ ایسے موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے جذبات قابو میں ہونے چاہیئں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے جس کا …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے جو کہا وہ ان کا جوش خطابت تھا۔ ایسے موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے جذبات قابو میں ہونے چاہیئں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کا ذاتی بیان ہے جس کا ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) یا ہماری حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہ صرف پارٹی رکنیت سے دستبردار کر دیا ہے بلکہ انہیں سینیٹر شپ سے بھی مستعفی ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا سال چونکہ انتخابات کا سال ہے اس لیے اپوزیش اپنا کام کر رہی ہے اور خود کو سیاسی طور پر فعال رکھنے کے لیے ہر چھوٹے بڑے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہی ہے لیکن انتخابات میں کامیابی وہی حاصل کرے گا جو عوامی خدمت کرے گا۔








