بندوق اٹھانے والے بھائی قومی دھارے میں شامل ہو جائیں، سردار شیر جان محمد حسنی اور میر حیدر محمد حسنی کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مضبوط ہو گی،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کوئٹہ۔31مئی(اے پی پی)وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بندوق اٹھانے والے بھائی اپنی بندوق کو ایک سائیڈ رکھ کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیںتاکہ بلوچستان کو ترقی …
بندوق اٹھانے والے بھائی قومی دھارے میں شامل ہو جائیں،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

مزید خبریں
بندوق اٹھانے والے بھائی قومی دھارے میں شامل ہو جائیں، سردار شیر جان محمد حسنی اور میر حیدر محمد حسنی کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مضبوط ہو گی،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ
کوئٹہ۔31مئی(اے پی پی)وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بندوق اٹھانے والے بھائی اپنی بندوق کو ایک سائیڈ رکھ کر قومی دھارے میں شامل ہو جائیںتاکہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔سردار شیر جان محمد حسنی اور میر حیدر محمد حسنی کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔وزیراعظم کی جانب سے انہےں خوش آمدید کہتا ہوں ۔ان خےالات کااظہار وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سردار شیر جان اور میر حیدر محمد حسنی کی جانب سے مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلو چستان نواب ثناءاللہ خان زہری، صوبائی وزراءدر محمد ناصر، جعفرمندوخیل، اراکین اسمبلی سردار صالح بھوتانی ، میر عاصم کردگیلو اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ محمد حسنی قبیلے کے سربراہ کی مسلم لیگ میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔وزیراعظم پاکستان کی جانب سے میں انہیں مسلم لیگ میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کی شمولیت سے بلوچستان کی سیاست میں مثبت تبدیلی رونما ہو گی۔








