وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں بنی گالہ کی زمین کی خریداری کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کر رہے ہیں۔ بدھ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالہ کی زمین کے کیس کے حوالے سے ٹی …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت میں بنی گالہ کی زمین کی خریداری کے حوالے سے اپنا موقف تبدیل کر رہے ہیں۔ بدھ کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالہ کی زمین کے کیس کے حوالے سے ٹی وی انٹرویوز اور عدالت میں دئیے جانے والے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود آف شور کمپنی رکھنے کا اعتراف کیا لیکن انتخابات میں حصہ لینے کے وقت اسے غیر اعلانیہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے حکومت جے آئی ٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت آئین و قانون کی بالادستی پر واضح موقف رکھتی ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کا بیان ان کا انفرادی بیان ہے جس کا پارٹی یا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا سختی سے بروقت نوٹس لیا اور انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نہ صرف پارٹی رکنیت سے دستبردار کر دیا ہے بلکہ شوکاز نوٹس جاری کر کے ان سے انکی سینیٹر شپ بھی واپس لے لی گئی ہے کیونکہ ہماری قیادت آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

Leave a Reply