اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) بھارتی فوج نے جمعرات کی صبح کنٹرول لائن کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر …
بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) بھارتی فوج نے جمعرات کی صبح کنٹرول لائن کے بٹل، جندروٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کو معمول بنا رکھا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں تعینات لاکھوں بھارتی فوجیوں کے نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانا ہے۔








