وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، صدر مملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب مثبت اور اچھا تھا، تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا ہے، ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کا اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کے رویئے کے بارے میں وہی …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی، صدر مملکت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب مثبت اور اچھا تھا، تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا ہے، ہم عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کا اپنا کام جاری رکھیں گے۔ اپوزیشن کے رویئے کے بارے میں وہی کہوں گا جو پوری قوم کہہ رہی ہے، عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور وہ ان کے بارے میں اپنی رائے قائم کر چکے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد صدر مملکت کو ایوان صدر روانہ کرتے وقت صحافیوں سے مختصر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے صدر مملکت کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن کے رویئے کے حوالے سے کہا کہ تماشا لگانے والوں نے تماشا لگایا اور وہ ایسا کرتے رہیں گے۔

Leave a Reply