اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلامی ملٹری کولیشن کے دائرہ کار کا ابھی تک کوئی تعین نہیں ہوا‘ 41 رکنی کولیشن کے وزراءدفاع کے اجلاس میں دائرہ کار اور مقاصد طے کئے جائیں گے‘ پاکستان علاقائی معاملات میں متوازن پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے‘ جنرل (ر) راحیل شریف کا انسداد دہشتگردی میں وسیع تجربہ ہے‘ …
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا سینیٹ میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلامی ملٹری کولیشن کے دائرہ کار کا ابھی تک کوئی تعین نہیں ہوا‘ 41 رکنی کولیشن کے وزراءدفاع کے اجلاس میں دائرہ کار اور مقاصد طے کئے جائیں گے‘ پاکستان علاقائی معاملات میں متوازن پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے‘ جنرل (ر) راحیل شریف کا انسداد دہشتگردی میں وسیع تجربہ ہے‘ اسی تجربے کی بنیاد پر انہیں اسلامی ملٹری کولیشن کے سربراہ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے‘ ان کی تقرری سے ہماری خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر فرحت اللہ بابر کے توجہ دلاﺅ نوٹس کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پہلے اسلامی ملٹری کولیشن میں کولیشن کے 34 ارکان تھے لیکن اب ان کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ اس کولیشن کے بارے میں یہ کہا گیا کہ اس کے تمام ارکان اس بات کا خود فیصلہ کریں گے کہ وہ فوجی تعاون‘ استعداد کار سمیت کس سرگرمی میں شرکت کریں گے۔








