اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے صوبہ سرناک میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 13 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ترک حکومت، عوام اور جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 31 …
پاکستان کا ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 13 فوجیوں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) پاکستان نے ترکی کے صوبہ سرناک میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں 13 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے المناک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ترک حکومت، عوام اور جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 31 مئی کو ترکی کے صوبہ سرناک میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جس میں ترک فوج کے 13 اہلکار شہید ہوئے۔








