نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسدادبدعنوانی کی کوششوں کے باعث قومی و عالمی اداروں نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری ظاہر کی ہے، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کی انسدادبدعنوانی کی کوششوں کے باعث قومی و عالمی اداروں نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری ظاہر کی ہے، نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت، شفافیت اور میرٹ کیلئے اپنا قومی فرض ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن نظام سے نیب افسران کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مقدمات کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی، چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں نیب کے نگرانی اور جائزہ نظام (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب کے مشیربرائے ایم ای ایس نے نیب کے نگرانی اور جائزہ کے نظام کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل میں اس کے اثرات سے متعلق پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ہدایت پر نیب نے نگرانی اور جائزے کا جامع نظام مرتب کیا ہے جس میں شکایات جمع کرانے، شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری ، انویسٹی گیشن اور پراسیکیوشن مرحلہ اورعلاقائی دفاتر اور ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا ریکارڈ جمع کرنے سمیت مقدمے سے متعلق بریفنگ، فیصلے اور اس کے شرکاءکی فہرست اور وقت اور مقام کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو معیاری اور مقداری جائزے کے ذریعے سزا دینے کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔

Leave a Reply