وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ کا 1200 سے زائد ضرورتمند خاندانوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے 1200 سے زائد ضرورتمند خاندانوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان فاﺅنڈیشن کی جانب سے راشن کے تھیلے غرباءاور مساکین میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر …

اسلام آباد ۔ یکم جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے 1200 سے زائد ضرورتمند خاندانوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو یہاں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں شیخ خلیفہ بن زید النہیان فاﺅنڈیشن کی جانب سے راشن کے تھیلے غرباءاور مساکین میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے مشن کے ناظم الامور عبدالعزیز علی راشد النیادی بھی موجود تھے۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان فاﺅنڈیشن پاکستان میں انسانی بنیادوں پر یتیموں، بیوگان، معذور اور ضرورتمند خاندانوں کی ہر موقع پر امداد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات تاریخی اور ثقافتی مذہبی رشتوں میں منسلک ہیں۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی انسانیت کی خدمت کیلئے کوششوں کی تعریف کی۔ متحدہ عرب امارات کے ناظم الامور نے حکومت پاکستان اور وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا جو انسانی بنیادوں پر ایسی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply