اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے جمہوریت کے لئے پارلیمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید سیاسی اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری‘ تاریخ میں اس کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پاکستانی جمہوریت نے بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہماری جمہوریت آزمائش کی گھاٹیوں سے بھی گزری ہے …
انتہائی شدید سیاسی اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری‘ تاریخ میں اس کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدرمملکت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے جمہوریت کے لئے پارلیمنٹ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی شدید سیاسی اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری‘ تاریخ میں اس کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پاکستانی جمہوریت نے بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں۔ ہماری جمہوریت آزمائش کی گھاٹیوں سے بھی گزری ہے اور قوم کے عزم کی بدولت اس نے بڑے بڑے معرکے بھی سر کئے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری پارلیمان کا اپنے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف کامیابی سے سفر جاری ہے۔ یہ عہد اس اعتبار سے بہت معنی خیز ہے کہ بے شمار مشکلات کے باوجود پارلیمنٹ نے اپنی فیصلہ کن حیثیت نہ صرف برقرار رکھی بلکہ انتہائی شدید سیاسی اختلافات کے باوجود قومی اتحاد کی سب سے بڑی علامت بن کر بھی ابھری‘ تاریخ میں اس کا یہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس پر میں آپ سب کو اور پاکستانی قوم کو دل کی گہرائی سے مبارکباد دیتا ہوں۔








