اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تناﺅ نہیں ہے‘ نہال ہاشمی سے غلطی ہوئی، حکومت ہر لحاظ سے احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اپوزیشن کو پی ٹی وی پر براہ راست کوریج کے حوالے سے بہانے چاہئیں، ماضی میں جب اپوزیشن حکومت میں تھی تو اس وقت ان کو یہ خیال کرنا …
اداروں کے درمیان تناﺅ نہیں ہے‘ نہال ہاشمی سے غلطی ہوئی، حکومت ہر لحاظ سے احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے، اپوزیشن کو پی ٹی وی پر براہ راست کوریج کے حوالے سے بہانے چاہئیں، سینیٹر مشاہد اللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تناﺅ نہیں ہے‘ نہال ہاشمی سے غلطی ہوئی، حکومت ہر لحاظ سے احتیاط کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اپوزیشن کو پی ٹی وی پر براہ راست کوریج کے حوالے سے بہانے چاہئیں، ماضی میں جب اپوزیشن حکومت میں تھی تو اس وقت ان کو یہ خیال کرنا چاہئے تھا، آئندہ عام انتخابات میں ہر جماعت عوام کی عدالت مےں پیش ہو کر اپنی اپنی کارکردگی پیش کرے گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر پی ٹی وی پر براہ راست دکھانا ممکن نہیں ‘ پیکیج بنا کر دکھایا جائے گا، اپوزیشن کو بہانے چاہئیں، ماضی میں جب اپوزیشن حکومت میں تھی اس وقت ان کو یہ خیال کیوں نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات 2018ءمیں عوام ہر جماعت کی کارکردگی دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں گے، عوام دیکھیں گے کہ سندھ میں پی پی پی کی کارکردگی کیا تھی اور خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو کیا دیا اور پھر مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کے حوالے سے عوام فیصلہ کریں گے۔








