وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد حزب اختلاف کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب

اسلام آباد ۔ 02جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اور ادارے مضبوط پاکستان اور بقا کی ضمانت ہیں‘ ہمیں یہ ادارے عزیز ہیں‘ پیپلز پارٹی جن لیڈروں کی قربانیوں کے صدقے ان ایوانوں میں بیٹھی ہے ان کا تو حق ادا کرے اور ان کے قاتلوں کو پکڑے‘ نواز شریف پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنی …

اسلام آباد ۔ 02جون(اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اور ادارے مضبوط پاکستان اور بقا کی ضمانت ہیں‘ ہمیں یہ ادارے عزیز ہیں‘ پیپلز پارٹی جن لیڈروں کی قربانیوں کے صدقے ان ایوانوں میں بیٹھی ہے ان کا تو حق ادا کرے اور ان کے قاتلوں کو پکڑے‘ نواز شریف پاکستان کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنی تین نسلوں کا عدلیہ کے سامنے حساب دے رہے ہیں‘ ہم نے اپنے آپ کو عدلیہ کے سامنے تحقیقات اور احتساب کے لئے پیش کیا ہے۔ عدالت جب بھی بلائے گی ہمارا سر اس کے سامنے خم ہوگا‘ ہماری قربانیوں کی وجہ سے آج عدلیہ سے عوام کو انصاف مل رہا ہے‘ نواز شریف استثنیٰ لے سکتے تھے لیکن وہ اپنی اور اپنے بچوں کی بے گناہی ثابت کریں گے‘ یہاں کھڑے ہوکر وعظ کرنے والے بتائیں کہ مری معاہدے میں ایک ماہ میں عدلیہ بحالی کے وعدے سے وہ منحرف کیوں ہوئے‘ ہم نے عدلیہ کی بحالی کے لئے وزارتیں اور اسمبلی کی رکنیت چھوڑی تھی، جن لوگوں نے اس ایوان سے ناک رگڑ کر استعفے واپس لئے وہ پھر باہر جاکر اس ایوان کو گالیاں دے رہے ہیں۔

Leave a Reply