مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے ‘ اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے جانے والے تاثر کو مسترد کرتے ہیں‘ 2014ءسے اشتہاری ہونے کے باوجود عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جارہا، دانیال عزیز اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے ‘ اپوزیشن کی جانب …
مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے ، دانیال عزیز

مزید خبریں
مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے ‘ اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے جانے والے تاثر کو مسترد کرتے ہیں‘ 2014ءسے اشتہاری ہونے کے باوجود عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جارہا، دانیال عزیز
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہے ‘ اپوزیشن کی جانب سے جس طرح کا تاثر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں‘ عمران خان کے 2014ءسے اشتہاری ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی ‘ ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب ‘ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ‘ ایم ڈی پی ٹی ڈی سی چوہدری عبدالغفور‘ ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان شاہ سمیت دیگر قائدین و سیاسی کارکن موجود تھے۔دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے بیرون ملک سے آکر جے آئی ٹی میں پیش ہونے آئے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے جس طرح کا تاثر پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کو ہم مسترد کرتے ہیں۔








