نیب نے شکایات کے آسان اندراج اور تیزی سے مقدمات نمٹانے کیلئے سٹیزن فرینڈلی نیب کے نام سے نیا نظام وضع کیا ہے ،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے، شکایات کے آسان اندراج اور تیزی سے مقدمات نمٹانے کیلئے سٹیزن فرینڈلی نیب کے نام سے نیا نظام وضع کیا ہے، یہ نظام شکایات کی رجسٹریشن، شکایات سے متعلق معلومات اور مخصوص نشاندہی نمبر پر مبنی ہے جس کا مقصد نیب میں بدعنوان عناصر کے خلاف درج کرائی جانے …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے، شکایات کے آسان اندراج اور تیزی سے مقدمات نمٹانے کیلئے سٹیزن فرینڈلی نیب کے نام سے نیا نظام وضع کیا ہے، یہ نظام شکایات کی رجسٹریشن، شکایات سے متعلق معلومات اور مخصوص نشاندہی نمبر پر مبنی ہے جس کا مقصد نیب میں بدعنوان عناصر کے خلاف درج کرائی جانے والی شکایات کے حل اور شہریوں سے رابطہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال یقینی بنانا ہے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہریوں کی ان کی شکایات کے حل اور رسائی کیلئے سٹیزن فرینڈلی نیب کے نام سے نیا اقدام کیا جس کا مقصد شہریوں کے ساتھ بہتر رابطہ اور ان کی بدعنوان عناصر کے خلاف شکایات سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنا ہے۔ سٹیزن فرینڈلی نیب کے تحت موجودہ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹم وضع کیا گیا جو کہ شکایت کنندہ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرتا ہے اور مخصوص شناختی نمبر جاری کرتا ہے، شکایات کی رجسٹریشن کی رسید پر مبنی اس اقدام سے شکایت کنندہ کو نیب میں شکایت کی تاریخ کی رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی اور وہ ایم ای ایس سے تیار کردہ مخصوص شناختی نمبر سے اپنی شکایات سے متعلق پیشرفت سے بھی آگاہی حاصل کر سکے گا جبکہ یہ مخصوص شناختی نمبر نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل آفس کو بھی بھیجا جائے گا تاکہ شکایت پر پیشرفت سے آگاہی حاصل ہو سکے

Leave a Reply