امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے پناہ گزین و مہاجرین کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری نینسی ایزو جیکسن کی وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے پناہ گزین و مہاجرین کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مس نینسی ایزو جیکسن نے وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور (سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے ڈپٹی …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے پناہ گزین و مہاجرین کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری مس نینسی ایزو جیکسن نے وفاقی وزیر برائے ریاستیں و سرحدی امور (سیفران) لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے امریکی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کو پاکستان میں افغان مہاجرین اور عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی صورتحال سے متعلقہ آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت سیفران اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) اور دیگر عطیہ دہندہ اداروں کے ساتھ مل کر افغان مہاجرین کی کامیاب وطن واپسی کیلئے کام کر رہی ہے۔ گذشتہ دو برس سے 6 لاکھ مہاجرین کی کامیاب واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان اپنے افغان بھائیوں کی مشکلات اور تکلیفوں کو محسوس کرتا ہے اور افغان مہاجرین کی باعزت اور پرامن طریقہ سے وطن واپسی اور افغانستان میں سیاسی اور اقتصادی ماحول کی فراہمی کا خواہاں ہے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی سیکرٹری افغان مہاجرین کی کثیر تعداد ایک طویل عرصہ تک میزبانی کرنے کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ امریکہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور ان کی مشکلات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

Leave a Reply