وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور کے جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وہ جمعہ کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیئرمین ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس …

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو آئندہ مالی سال کے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔ وہ جمعہ کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلق امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیئرمین ایف بی آر نے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے پیش رفت اور آئندہ مالی سال کے اہداف ک بارے میں بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے ایف بی آر پر زور دیا کہ رواں مالی سال کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے حصول کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں ٹیکس سے متعلق اقدامات شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورتی عمل کا نتیجہ ہیں، یہ اقدامات ملک میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلند، پائیدار اور مجموعی اقتصادی نمو کے حصول میں معاون ثابت ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جاری بجٹ سیشن کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی مثبت اور تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس اہداف کی بروقت وصولی کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان ، وفاقی سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

Leave a Reply