اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی پارٹنر تصورکرتا ہے۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن و …
قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ سے جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور بااعتماد اقتصادی پارٹنر تصورکرتا ہے۔ دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن و مصالحت کیلئے تعمیری کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاپانی سفیر کو باہمی عزت و احترام اور پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر تمام ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات سے متعلق پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ قومی سلامتی کے مشیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان اور بھارت کے ساتھ تمام امن کوششوں کی حمایت کی ہے۔








