فیصل آباد۔2 جون (اے پی پی )ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی صرف منظورشدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکار دھان کی منظور شدہ باسمتی اقسام سپر باسمتی ،پی ایس2، باسمتی385، باسمتی 2000 ،باسمتی515، با سمتی370،باسمتی پاک ،شاہین باسمتی اورباسمتی198(صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کےلئے)،ہائبرڈ اقسام میں وائے 26،پرائیڈ1 ،شہنشاہ 2،پی …
دھان کی منظورشدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
فیصل آباد۔2 جون (اے پی پی )ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو دھان کی صرف منظورشدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ بہترین پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکار دھان کی منظور شدہ باسمتی اقسام سپر باسمتی ،پی ایس2، باسمتی385، باسمتی 2000 ،باسمتی515، با سمتی370،باسمتی پاک ،شاہین باسمتی اورباسمتی198(صرف ساہیوال، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کےلئے)،ہائبرڈ اقسام میں وائے 26،پرائیڈ1 ،شہنشاہ 2،پی ایچ بی 71،پی کے386 اورنیاب2013جبکہ موٹی اقسام میںکے ایس282 ،نیاب اری9 ،اری 6،کے ایس کے 133 اورکے ایس کے434 کی کاشت یقینی بنائیں تاکہ انہیں بمپر کراپ حاصل ہو سکے نیز اچھی پیداوار کے حصول کےلئے خالص، صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ بیج کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے تاہم کاشتکار کمبائن سے کاٹی ہوئی فصل کا بیج استعمال نہ کریں بلکہ ہاتھ سے کاٹی ہوئی فصل کا بیج استعمال کریں۔








