جی ایس پی پلس کے باعث ہی پاکستان کی برآمدات میں تیزی آئی ‘ وزیر تجارت خرم دستگیر خان

جی ایس پی پلس کے باعث ہی پاکستان کی برآمدات میں تیزی آئی ‘ 2013ءکے مقابلہ میں 2016میں پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں 38فیصد اضافہ ہوا‘ وزیر تجارت خرم دستگیر خان اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں جی ایس پی پلس کی وجہ سے تیزی آئی اور پاکستانی ملبوسات کی یورپی یونین …

جی ایس پی پلس کے باعث ہی پاکستان کی برآمدات میں تیزی آئی ‘ 2013ءکے مقابلہ میں 2016میں پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں 38فیصد اضافہ ہوا‘ وزیر تجارت خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں جی ایس پی پلس کی وجہ سے تیزی آئی اور پاکستانی ملبوسات کی یورپی یونین کو کی جانے والی برآمدات میں 75فیصد اضافہ ہوا‘ 2013ءکے مقابلہ میں 2016میں پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات میں 38فیصد اضافہ ہوا‘ پاکستان کی یورپی یونین کو کی جانے والی برآمدات 2013 میں 4.25ارب یوروز تھیں جو کہ 2016ءمیں بڑھ کر 6.28ءارب یوروز ہو گئیں ۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہی ۔ وزیر تجارت نے برآمدات میں آنے والی تیزی اور بہتری کو یورپی یونین کے تعاون کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے یورپی یونین کے کردار کو سراہا اور کہاکہ یورپی یونین کی طرف سے جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کو دی جانے والی تجارتی مراعات نے پاکستانی برآمدات میں تیزی لانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ۔صدر پاکستان نے بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں یورپی یونین کے مثبت کردار کو سراہا۔جی ایس پی پلس یورپی یونین کی طرف سے دی گئی مراعات کا ایک منفرد نظام ہے اور یوری دنیا میں کوئی مارکیٹ 90سے زائد مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ڈیوٹی فری رسائی جیسی آزادانہ رعایت نہیں دیتی جبکہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے چند ممالک کو گڈ گورننس کے اصول اور پائیدار ترقی کی پالیسیاں اپنانے پر یہ سہولت دی ہے ۔

Leave a Reply