مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سمیت ملکی اداروں کے استحکام میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سمیت ملکی اداروں کے استحکام میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عدلیہ بحالی کے لیے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی،طلال چوہدری اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سمیت ملکی اداروں کے استحکام میں …

مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سمیت ملکی اداروں کے استحکام میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عدلیہ بحالی کے لیے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی،طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ سمیت ملکی اداروں کے استحکام میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عدلیہ بحالی کے لیے ایک لانگ مارچ کی بھی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی اداروں کا احترام کیا ہے اور اور ان اداروں کی بالادستی پر کبھی کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی تحقیقات شفاف طریقے سے یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی اراکین سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو تحقیقات کے لیے پیش کیا۔

Leave a Reply