اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور قومی اداروں کی بالادستی کے لیے کام …
مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور قومی اداروں کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں عدلیہ کی بحالی کے لیے بہت کوششیں کی ہیں۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا اور قومی اداروں کی بالادستی کے لیے کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی پر ہماری قیادت نے کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ ان کے ساتھ مکمل اور بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کے بیان پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے ان کے خلاف فوری ایکشن لیا اور ان کی نہ صر پارٹی رکنیت معطل کی بلکہ ان سے سینیٹر شپ سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔ یہ بیان نہال ہاشمی کی ذاتی رائے تھا جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کوئی تعلق نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں اس مسئلے پر صرف سیاست کر رہی ہیں اور وزیراعظم کو بلاوجہ اس مسئلے میں شامل کر رہی ہیں۔








