لاس اینجلس کے بعد امریکی ریاستوں شمالی اور جنوبی کیرولینا کے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی

128

واشنگٹن۔27مارچ (اے پی پی):لاس اینجلس کے بعد امریکی ریاستوں شمالی اور جنوبی کیرولینا کے جنگلات میں بھی آگ لگ گئی جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے اور علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔شنہوا کے مطابق پولک کاؤنٹی کے پبلک انفارمیشن آفیسر کیلی کینن نے کہا ہے کہ شمالی کیرولینا کی آگ کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پولک کاؤنٹی میں تقریباً 250 خاندانوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔

آگ سے 20 مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ خشک حالات، تیز ہواؤں اور سمندری طوفان ہیلین کے دوران گرے درختوں کی وجہ سے لگی آگ پھیلتی جارہی ہے۔ شمالی کیرولینا فاریسٹ سروس کے ترجمان بو ڈورسیٹ نے کہا کہ خطے میں بہت سے لوگ اب بھی سمندری طوفانوں سے ہونے والے نہیں ہوئے ہیں۔ انخلا کا عمل جاری ہے کیونکہ بدھ کو خشک موسم نے مغربی شمالی کیرولینا میں مزید آگ کو جنم دیا۔

شمالی کیرولینا کے گورنر جوش سٹین نے شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی الرٹس اور انخلاکے احکامات پر توجہ دینا جاری رکھیں ۔شمالی کیرولینا کے محکمہ برائے ماحولیاتی معیار نے جنگل کی آگ کے باعث غیر صحت بخش ہوا کے معیار کی وارننگ جاری کی جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سموگ اور ذرات صحت کے لئے خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے سنگین خطرات ہیں۔

بڑھتے ہوئے خطرے کے جواب میں شمالی کیرولینا ڈویژن کی فاریسٹری نے کھلے عام جلانے پر ریاست بھر میں پابندی نافذ کر دی ہے اور جلانے کے تمام اجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ علاقے میں جلد بارش کا امکان نہیں جس سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مشکلات کا سامنا ہو گا۔