امریکا کی ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری

واشنگٹن ۔2اپریل (اے پی پی):امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ امریکانے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جس میں چھ اداروں اور دو افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوایف اے سی ) نے محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر چھ اداروں اور دو افراد کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی …

واشنگٹن ۔2اپریل (اے پی پی):امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ امریکانے ایران پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جس میں چھ اداروں اور دو افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔العربیہ کے مطابق محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (اوایف اے سی ) نے محکمہ انصاف کے ساتھ مل کر چھ اداروں اور دو افراد کے نیٹ ورک کی نشاندہی کی جو ایران کی قدس ایرو اسپیس انڈسٹریز کے لیے ڈرون کے پرزہ جات کی خریداری کے ذمہ دار ہیں۔

اس نیٹ ورک نے ایران کے ملٹری-صنعتی کمپلیکس میں دیگر اداروں کی خریداری میں بھی سہولت فراہم کی۔ اس میں ایرانی ایئر کرافٹ انڈسٹری کمپنی (ایچ ای ایس اے ) اور شاہد بیکری انڈسٹریل گروپ (ایس بی آئی جی ) شامل ہیں۔