ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات 12 اپریل کو عمان میں ہوں گے

دبئی۔8اپریل (اے پی پی):ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات 12 اپریل کو عمان میں ہوں گے جس کی تصدیق ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی صدر دونوں نے کر دی ہے ۔تاس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے بالواسطہ مذاکرات 12 اپریل کو عمان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا …

دبئی۔8اپریل (اے پی پی):ایرانی اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات 12 اپریل کو عمان میں ہوں گے جس کی تصدیق ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی صدر دونوں نے کر دی ہے ۔تاس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے بالواسطہ مذاکرات 12 اپریل کو عمان میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک موقع کے ساتھ ساتھ ایک امتحان بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گینداب امریکا کے کورٹ میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں جوہری پروگرام پر مذاکرات کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے جواب میں ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مسترد کر دیا لیکن اس بات کا عندیہ دیا تھا کہ مذاکرات ثالث کے ذریعے جاری رکھے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران براہ راست مشاورت کر رہے ہیں جو ہفتے کو تقریباً اعلیٰ ترین سطح پر جاری رہے گی۔انہو ں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔

مزید خبریں