اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12ءمیں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 30,241ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے اختتام تک 33,861.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح پانچ سال …
پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصداضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11.97 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2011-12ءمیں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 30,241ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے اختتام تک 33,861.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں 12فیصد یعنی 3620.6 ملین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2012-13ءکے دوران برآمدات کا حجم 32,375.2 ملین روپے جبکہ مالی سال 2013-14ءمیں برآمدات 37,259.6ملین روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی سب سے زیادہ برآمدات ہیں اسی طرح مالی سال 2014-15ءکے دوران کھیلوں کے سامان کی برآمدات کا حجم 34,293.6ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ سال کے دوران کھیلوں کے سامان کی سب سے زیادہ برآمدات مالی سال 2013-14ءکے دوران کی گئی جن کا حجم 37,259.6 ملین روپے تک بڑھ گیا۔








