ٹوکیو ۔ 7 جون (اے پی پی) برطانیہ میں انتخابات،یورپی سنٹرل بینک کے پالیسی اجلاس اور سابق امریکی ایف بی آئی چیف جمیز کومے سے تفتیش کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی پھیلا دی۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکئی 225 انڈیکس 0.32 فیصد یا63.05 پوانٹس ڈاﺅن کے ساتھ 19.916 اور ٹاپکس انڈیکس 0.26 فیصد یا 4.12 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 1,592.32 …
عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی چھائی رہی

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 7 جون (اے پی پی) برطانیہ میں انتخابات،یورپی سنٹرل بینک کے پالیسی اجلاس اور سابق امریکی ایف بی آئی چیف جمیز کومے سے تفتیش کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی پھیلا دی۔ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا مرکزی نکئی 225 انڈیکس 0.32 فیصد یا63.05 پوانٹس ڈاﺅن کے ساتھ 19.916 اور ٹاپکس انڈیکس 0.26 فیصد یا 4.12 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 1,592.32 پر بند ہوا۔ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاءپیسیفک ایکس جاپان 0.1 فیصد ڈاﺅن رہا،وال سٹریٹ نیویارک میں ڈوجونز انڈسٹریل انڈیکس 0.2 فیصد،ایس اینڈ پی 500 اور ناسڈک انڈیکس 0.3 فیصد ڈاﺅن رہے۔عالمی فوریکس مارکیٹ میں امریکی ڈالر دباﺅ کا شکار رہا،ڈالر کی شرح تبادلہ 109.35ین اور یورو کی 1.12665ڈالر رہی،آسڑیوی ڈالر 0.7540 امریکی ڈالر میں تبدیل ہوا۔سپاٹ مارکیٹ میں سونے کے نرخ کو بدھ کو بھی استحکام رہا سونے کی خریداری1,294 ڈالر فی اونس میں کی گئی۔








