بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،جو سیلسبری اور ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی کوارٹر فائنل میں داخل

152
بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز ،جو سیلسبری اور ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی کوارٹر فائنل میں داخل

بارسلونا۔16اپریل (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس سٹار جو سیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

برطانوی فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری کو شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس سٹار جو سیلسبری اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو آرنلڈی اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری کو 4-6، 7-6(10-8)اور5-10 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔