بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو پیر کے روز طلب کیا اور 10 اور 12 جون کو چری کوٹ اور تتہ پانی سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے فائر بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں چری کوٹ سیکٹر میں 70 سالہ شہری شبیر خان سکنہ پولس اور تتہ …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو پیر کے روز طلب کیا اور 10 اور 12 جون کو چری کوٹ اور تتہ پانی سیکٹرز میں بھارتی فوج کی جانب سے فائر بندی کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کی جس کے نتیجہ میں چری کوٹ سیکٹر میں 70 سالہ شہری شبیر خان سکنہ پولس اور تتہ پانی سیکٹر میں 18 سالہ وقار یونس سکنہ بھابڑہ اور 19 سالہ اسد علی سکنہ بھابڑہ شہید ہوئے جبکہ تتہ پانی سیکٹر میں 30 سالہ محمد شہباز سکنہ بھابڑہ، شمائلہ خورشید سکنہ چکرالی اور 14 سالہ حفصہ شبیر سکنہ چکرالی زخمی ہوگئی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جو قابل مذمت اور انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply