بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائن کی ڈھاکہ سے ریاض کے لیے پروازیں شروع

ڈھاکہ ۔23اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز پیر کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 …

ڈھاکہ ۔23اپریل (اے پی پی):بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز پیر کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔

مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے پانچ فلائٹیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی۔مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا منصوبہ ہے۔جنرل منیجر پبلک ریلیشینز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز قمرالاسلام نےکہا کہ ہم مکمل بکنگ کے ساتھ فلائٹ چلا رہے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے کسی بھی منزل کے لیے پروازوں کی طلب رہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مسافروں سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، جلد ہی اس روٹ پر روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جائیں گی۔