اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سے دو چینی باشندوں کے اغواءکے بدقسمت واقعہ کے بعد چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءکے عمل کا جائزہ لے کر اسے بہتر بنایا جائے، بدقسمت واقعہ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے آنے والے …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزارت داخلہ کو ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سے دو چینی باشندوں کے اغواءکے بدقسمت واقعہ کے بعد چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءکے عمل کا جائزہ لے کر اسے بہتر بنایا جائے، بدقسمت واقعہ پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف منصوبوں کیلئے آنے والے چینی باشندوں کو ویزوں کے اجراءکے عمل کا جائزہ لینے اور ملک کے مختلف علاقوں میں موجود چینی شہریوں کے ڈیٹا بینک کے قیام کی ضرورت ہے، یہ ڈیٹا بینک نادرا قائم کرے گا اور اس کے بارے میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو مطلع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے یہ احکامات پیر کو وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران دیئے جس میں چینی شہریوں کو ویزوں کے اجراءاور آئی این جی اوز کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ڈپٹی چیئرمین نادرا اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ویزوں میں توسیع دینے کے عمل کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سہولت کے غلط استعمال کو روکنے کو یقینی بنایا جا سکے۔








