وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کے اعتماد ‘پاکستان کے آئین اور قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے لئے جمعرات کو جے آئی ٹی میں جارہے ہیں ‘انسداد دہشت گردی سے مفرور ‘الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگنے والے عمران خان صاحب آپکو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف عوام کے اعتماد ‘پاکستان کے آئین اور قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے لئے جمعرات کو جے آئی ٹی میں جارہے ہیں ‘انسداد دہشت گردی سے مفرور ‘الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے بھاگنے والے عمران خان صاحب آپکو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے خود ہی کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھا تھا‘2018کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام عمران خان سے جھوٹے الزامات ‘اداروں کی تضیحک اورآئینی اداروں کو گالی دینے کا حساب لیں گے‘پوری قوم کو معلوم ہے کہ جب بھی اعلی عدلیہ کی قدروقیمت اور تعظیم کو چیلنج کیا یا جب بھی اعلی عدلیہ کی آئینی حیثیت کو کسی نے لیگل فریم ورک آرڈر(ایل ایف او) ‘عبوری آئینی حکم یا ڈوگر کورٹ کے ذریعے چھیننے کی کوشش کی تو وزریراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی حکومت چھوڑ کے ‘پنجاب میں گورنر راج لگوا کر ڈوگر کورٹ سے تاحیات نااہل ہوکر اعلی عدلیہ کی قدروقیمت اور تعظیم کے لئے نہتے لانگ مارچ کیا ‘وزیراعظم محمد نواز شریف نے سمن آنے سے پہلے ہی جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کی پاسداری اور اعلی عدلیہ کی تعظیم کے لئے نہ صرف اپنے بچوں اوراپنی تین نسلوں کو حساب کے عمل سے گزارا بلکہ وزریراعظم نے خود بھی جے آئی ٹی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ‘یہ آئین اور قانون کی عملا پاسداری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی پر تحفظات اور دونوں بچوں کے نان ریزیڈنٹ ہونے کے باوجود وزیراعظم نے اپنے مرحوم والد کے اس فیملی بزنس کا بھی حساب دیا جس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply