وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے رابطہ صحافی بخشیش الٰہی کے قتل کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون کی پیشکش ویج ایوارڈ اور ہاﺅسنگ سکیم سے ”اے پی پی“ کے صحافیوں کو نکالنے کا معاملہ حل کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے رابطہ

مزید خبریں
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے رابطہ
صحافی بخشیش الٰہی کے قتل کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون کی پیشکش
ویج ایوارڈ اور ہاﺅسنگ سکیم سے ”اے پی پی“ کے صحافیوں کو نکالنے کا معاملہ حل کرنے سمیت دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے ”کے ٹو ٹائمز“ ہری پور کے بیورو چیف بخشیش الٰہی کے قتل کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔ قبل ازیں بخشیش الٰہی کے قتل کے خلاف اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے احتجاج کیلئے پارلیمان کی کارروائی کے علامتی بائیکاٹ کا اعلان کیا، وزیر مملکت نے ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کوبتایا کہ اگر 18ویں ترمیم کے بعد امن و امان کا معاملہ صوبائی دائرہ کار میں ہے اور اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ اس کے پاس درکار مہارت اور وسائل نہیں ہیں تو وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی حکومت کو بھرپور تعاون کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات کی تحقیقات وسائل کی کمی کی وجہ سے نامکمل رہی ہیں، اگر صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے تحریری مدد مانگتی ہے تو پھر صحافی کے قتل کی مشترکہ تحقیقات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے تحقیقات کو کسی نتیجہ پر لے جایا جا سکے گا، اس اقدام سے صحافی برادری کا اعتماد بحال کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بخشیش الٰہی کے گھناﺅنے قتل کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا اور میں صحافیوں کے نمائندے کی حیثیت سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کروں گی۔








