ریاض ۔25اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ ( 29 اپریل 2025 )سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔ ایس پی اے،کے مطابق 29 اپریل 2025 سے حج سیزن کے باقاعدہ آغاز پر وزارت سیاحت نے تمام ٹور …
’حج ویزے‘ کے علاوہ مکہ میں کسی اور کے لیے ہوٹل بکنگ نہ کی جائے، سعودی وزارت سیاحت

مزید خبریں
ریاض ۔25اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ اندرون یا بیرون مملکت سے حج ویزے کے علاوہ کسی اور ویزے پر آنے والوں کے لیے یکم ذی القعدہ ( 29 اپریل 2025 )سے مکہ مکرمہ میں رہائش کی بکنگ نہ کی جائے۔
ایس پی اے،کے مطابق 29 اپریل 2025 سے حج سیزن کے باقاعدہ آغاز پر وزارت سیاحت نے تمام ٹور آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ایسے غیرملکی جن کے پاس ’مکہ پرمٹ‘ہے یا حج ویزے پر آنے والے عازمین کے علاوہ کسی کے لیے بھی مکہ مکرمہ کے کسی ہوٹل میں ٹھہرنے کی بکنگ نہ کی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی ریکارڈ ہونے پر ادارہ اس کا ذمہ دار قرار پائے گا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے یہ احکامات بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو سہولت فراہم کرنے کی غرض سے صادر کیے گئے ہیں تاکہ شہرِ مکہ میں غیر ضروری ازدحام نہ ہو اور عازمین آرام و سکون سے زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں ۔








