اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستا ن ریلویز نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کے ساتھ اپنی کاروباری شراکت کو مزید مستحکم کرنے بارے ایندھن کی فراہمی کے لئے فیول سپلائی ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ پی ایس او نے پاکستان ریلویز کا یہ کنٹریکٹ ٹینڈرجیت کرحاصل کیا ہے جس کے تحت پی ایس او پاکستان ریلویز کو پانچ سال تک …
پاکستان ریلویز اور پی ایس اوکے درمیان پیٹر ولیم منصوعات فراہمی کے معاہدے پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستا ن ریلویز نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کے ساتھ اپنی کاروباری شراکت کو مزید مستحکم کرنے بارے ایندھن کی فراہمی کے لئے فیول سپلائی ایگریمنٹ پر دستخط کئے ہیں۔ پی ایس او نے پاکستان ریلویز کا یہ کنٹریکٹ ٹینڈرجیت کرحاصل کیا ہے جس کے تحت پی ایس او پاکستان ریلویز کو پانچ سال تک ہائی سپیڈ ڈیز ل ،فرنس آئل سمیت لبریکنٹس اور گریسزفراہم کرے گی ،پی ایس او کے لیبر یکنٹس اینڈ کیمیکلزقاسم ظہیر او ر پاکستان ریلویز کے چیف کنٹرولر آف پرچیز سید میر بادشاہ نے ایگزیمنٹ پر دستخط کئے۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی،وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، پی ایس او کے منیجنگ ڈائر یکٹر شیخ عمران الحق سمیت دونوں ادارو ں کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں موجود خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائزکے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔ پاکستان ریلویز اور پی ایس او کے درمیان معاہدہ نہ صر ف بچت کا سبب بنے گا بلکہ کاموں کی تکرار میں کمی لائے گا، پی ایس او نے پاکستان ریلویز کے لئے اعلیٰ کوالٹی کا ایندھن لیبر یکنٹس اورگریسزانتہائی مناسب پیکج کے تحت آفر کیے ہیں جو ملک بھر میں پاکستان ریلویز کے تمام مقامات پر انجن اور مشینری میں استعمال کیے جائیں گے پی ایس او کے فرایم کردہ ایندھن کے اعلیٰ معیار کے ایندھن کے استعمال سے پاکستان ریلویزکو لاکھوں روپے کی بچت ہوگی اور قو می خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا۔








