این ڈی ایم اے کے زیر اہتمام مون سون سیزن پر ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے مون سون سیزن سے پہلے اداروں کے درمیان مفاہمت اور معاونت کے عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور معاونت کے عمل کے جائزے کے لیے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس کانفرنس کا مقصد مو ن سون کی تیاری کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کا جائزہ لینا اور …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے مون سون سیزن سے پہلے اداروں کے درمیان مفاہمت اور معاونت کے عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے اور معاونت کے عمل کے جائزے کے لیے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ اس کانفرنس کا مقصد مو ن سون کی تیاری کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کا جائزہ لینا اور صوبائی اداروں اوردیگر محکموں کے درمیان سیلاب سے نمٹنے، امدادی کاروائیوں اور سیلاب کے بعد بحالی کے لیے قومی سطح پر تمام متعلقہ منصوبوں کی بابت ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ کانفرس کی صدارت چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے کی۔کانفرنس میں شرکت کے لیے وزارت اطلاعات نشریات ، وزارت پانی بجلی، وزارت ریلوے کے اعلی عہدیداران ، واپڈا، صوبائی ادارہ برائے آبپاشی ، تمام صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز ،گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی، سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ز، مسلح افواج،سی ڈی اے ، نیسپاک، سپارکو ، نیفرون ، اقوام متحدہ کے ماتحت اداروں ،پاکستان بوائے سکاﺅٹس ایسوسی ایشن ،پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن ، ہلال احمر پاکستان اور تمام صوبائی اور وفاقی متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ کانفرنس میں محکمہ موسمیات پاکستان کی موسم کے بارے میں پیشن گوئی کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سال 2017 میں جولائی کے مہینے میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی جبکہ اگست اور ستمبرکے مہینوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں ۔خیبرپختونخواہ ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں اوسطاً زیادہ بارشیں ہوں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply