وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا، ڈاکٹرآصف کرمانی

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہوا تھا کہ مسلم لیگی کارکن ان کی جوڈیشل اکیڈمی …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو 15 جون کو جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد آنے سے روک دیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہوا تھا کہ مسلم لیگی کارکن ان کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے موقع پر پر ان سے اظہار یکجہتی کیلئے آنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ (ن) لیگی کارکن پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں اور وہ ان کے جذبات کی قدر اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق وزیراعظم نے کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ کارکن مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply