وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر سینٹ کی 75 تجاویز منظور کرلیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر سینٹ کی 75 تجاویز منظور کرلیں ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے 147 تجاویز غور کیلئے منصوبہ بندی ڈویژن کو بھجوادیں اسلام آباد ۔ 13جون (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر سینٹ کی 75 تجاویز منظور کرلیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے 147 تجاویز غور کیلئے منصوبہ بندی ڈویژن کو بھجوا …

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر سینٹ کی 75 تجاویز منظور کرلیں
ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے 147 تجاویز غور کیلئے منصوبہ بندی ڈویژن کو بھجوادیں

اسلام آباد ۔ 13جون (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر سینٹ کی 75 تجاویز منظور کرلیں جبکہ ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے 147 تجاویز غور کیلئے منصوبہ بندی ڈویژن کو بھجوا دیں‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ملک میں غربت اور بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی ہوگی، عام آدمی کو یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوں گے فی کس آمدنی بڑھے گی جس سے معیار زندگی بلند ہوگا اور خوشحالی آئے گی‘ تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے اگر ہم باہمی مشاورت سے ایک میثاق معیشت پر متفق ہو جائیں تو اندرون اور بیرون ملک ایک مثبت پیغام پہنچے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ 2017-18ءپر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اُن ارکانِ قومی اسمبلی کا شکرگذار ہوں کہ جنہوں نے بجٹ تجاویز برائے مالی سال 2017-18 پر بحث میں بھرپور حصہ لیا اور حکومتی پالیسیوں اور کارکردگی کو سراہا۔ مجھے افسوس ہے کہ بعض وجوہ کی بنا پر اپوزیشن ارکان بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔ تاہم تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی سینٹ میں نمائندگی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی تجاویز سامنے آئیں۔ میں سینٹ کے تمام ارکان کا مشکور ہوں جنہوں نے بھرپور طریقے سے بجٹ سے متعلقہ بحث میں حصہ لیا۔ اسی طرح سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ جس میں ممبرز کی اکثریت اپوزیشن جماعتوں کی ہے نے بجٹ تجاویز سے متعلق امور پر کئی دن مسلسل غور کیا اور اپنی گراں قدر سفارشات سینٹ میں منظور ہونے کے بعد ہم تک پہنچائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply