اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ملک میں قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی میں پہلے محمد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے …
وزیراعظم بذات خود پیش ہو کر قانون کی پاسداری کی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں،وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت ملک میں قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی میں پہلے محمد نواز شریف کے دونوں صاحبزادے پیش ہو چکے ہیں اور اب وزیراعظم بذات خود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر ملک میں قانون کی پاسداری کے ضمن میں ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان میں قانون کی مکمل حکمرانی موجود ہے اور تمام اہم ادارے اپنے دائرہ کار میں مکمل آزاد ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور اس کی قیادت نے ماضی میں بھی عدالتوں سے بھرپور تعاون کیا ہے اوراس مرتبہ بھی باوجود اس کے کہ جے آی ٹی کے چند ممبران کے بارے مسلم لیگ (ن) نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت جے آی ٹی سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پانامہ پیپرز منظر عام پر آئے اور مخالفین نے وزیراعظم اور ان کے خاندان پر جھوٹے الزامات لگانے شروع کئے تب بھی وزیراعظم نے اسمبلی کے فلور پر پانامہ پیپرزکے ضمن میں لگائے گئے جھوٹے الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کی بات کی۔








