وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق کا پولیو کے عالمی فورم سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کی قومی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالہ سے وفاقی اور صوبائی قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ہم اس مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں اور اب تک کے حاصل کردہ نتائج بے حد حوصلہ …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ پاکستان کی قومی ترجیحات میں شامل ہے اور اس حوالہ سے وفاقی اور صوبائی قیادت میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، وزیراعظم کی قیادت میں ہم اس مرض کے مکمل خاتمہ کیلئے پرعزم ہیں اور اب تک کے حاصل کردہ نتائج بے حد حوصلہ افزاءہیں۔ یہ بات انہوں نے امریکی شہر اٹلانٹا میں منعقدہ پولیو کے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ جب 2014ءمیں وزیراعظم نے مجھے پولیو فوکل پرسن کی ذمہ داری سونپی تو ملک میں پولیو کی صورتحال انتہائی ابتر تھی، شورش زدہ علاقوں میں مہم کا جاری رہنا ممکن نہیں تھا، پولیو کی وباءملک بھر میں تےزی سے پھیل رہی تھی اور سینکڑوں بچے اس مرض کا شکار ہو رہے تھے جبکہ سیکورٹی اہلکار اور پولیو ٹےموں پر حملے جاری تھے، اس مشکل ترین صورتحال سے نکلنے کیلئے سخت فیصلے کرنے کی ضرورت تھی، ہم نے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں یہ چیلنج قبول کیا اور آج نتائج سب کے سامنے ہیں۔ پولیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 رہ گئی ہے جبکہ ماحول میں وائرس کی موجودگی پر کڑی نگرانی رکھی جا رہے ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply