سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ٹیلی فونک رابطہ، نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

91
سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ٹیلی فونک رابطہ، نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ریاض ۔30اپریل (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےفلسطین لبریشن آرگنائزیشن ( پی ایل او) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور ریاست فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ کو نیا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق انہوں نے ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔رابطے کے دورن دوطرفہ تعلقات، فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی کاز پر فلسطینی عوام کے مفادات کی سپورٹ کےلیے مشترکہ اقدامات بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔