- Advertisement -
تہرا ن ۔30اپریل (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اس پر حملہ کیا تو نتیجہ پورے خطے کی تباہی کی صورت نکلے گا۔العربیہ کے مطابق یہ بات ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی اجازت کے بغیر کسی مہم جوئی کا ارتکاب نہیں کرے گا، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو بھر پور جوابی کارروائی کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590319
- Advertisement -