صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے ریپبلکن سٹیو سکالس کی عیادت

واشنگٹن ۔ 15 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ریپبلکن رکن کانگریس سٹیو سکالس کی عیادت کے لئے اچانک ہسپتال پہنچ گئے۔وائٹ ہاﺅس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول رکن کانگریس سٹیو سکالس کی عیادت کے لئے واشنگٹن کی ہسپتال پہنچے اور انہوں نے اپنے ساتھ پھولوں کا …

واشنگٹن ۔ 15 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ریپبلکن رکن کانگریس سٹیو سکالس کی عیادت کے لئے اچانک ہسپتال پہنچ گئے۔وائٹ ہاﺅس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول رکن کانگریس سٹیو سکالس کی عیادت کے لئے واشنگٹن کی ہسپتال پہنچے اور انہوں نے اپنے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی لایا۔بیان کے مطابق ورجینا کے قریب فائرنگ کے حملے میں زخمی ہونے والے قانون ساز کی صحت سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہے۔تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن کے قریب مسلح شخص بیس بال کی پریکٹس کے دوران فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں قانون ساز سمیت 5 افراد رخمی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Leave a Reply