دنیا کے امیر ممالک میں ہر 5 میں سے ایک بچہ غربت کی زندگی گذار رہا ہے،اقوام متحدہ

برسلز۔16 جون (اے پی پی)اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ بچوں میں بھوک صرف غریب ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ امیر ملکوں تک پھیلا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں بھوک صرف غریب ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ دنیا کے 41 امیر ملکوں تک پھیلا ہوا ہے۔ امیر ملکوں میں …

برسلز۔16 جون (اے پی پی)اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ بچوں میں بھوک صرف غریب ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ امیر ملکوں تک پھیلا ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے بچوں کے لیے ادارے یونیسیف کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں میں بھوک صرف غریب ملکوں کا ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اس کا دائرہ دنیا کے 41 امیر ملکوں تک پھیلا ہوا ہے۔ امیر ملکوں میں ہر پانچ میں سے ایک بچہ غربت کی زندگی گذار رہا ہے جبکہ ہر آٹھویں بچے کو پیٹ بھر کر کھانے کو نہیں مل رہا۔یونیسیف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ زیادہ مالی وسائل اور آمدنی کے بچوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ اکثر ہوتا یہ ہے کہ اس سے امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply