سری نگر ۔ 16 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کولگام کے علاقے آرونی میں بھارتی فورسزکی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے آرونی میںتلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے خلاف لوگوںنے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں،پیلٹس اور …
مقبوضہ کشمیر،کولگام میں پر امن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے استعمال سے ایک نوجوان شہید ، متعددافراد زخمی

مزید خبریں
سری نگر ۔ 16 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ضلع کولگام کے علاقے آرونی میں بھارتی فورسزکی طرف سے پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے آرونی میںتلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے خلاف لوگوںنے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں،پیلٹس اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیاجس کے بعد مظاہرین اور اہلکاروںکے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔فوجیوںکی کارروائیوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اسلام آباد اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بیج بہاڑہ منتقل کردیاگیا ہے ۔ ایک زخمی نوجوان محمد اشرف جسے گولی لگی تھی ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں شہید ہو گیا ۔








