پیرس ۔16 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جاپان کے دوعلاقوں کو ماحول دوست مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی ایک کمیٹی کی جانب سے ماحول دوست علاقوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جاپان کے دوعلاقوں کو ماحول دوست مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ان دونوں مقامات میں سے ایک، …
اقوام متحدہ نے جاپان کے دوعلاقوں کو ماحول دوست مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا

مزید خبریں
پیرس ۔16 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جاپان کے دوعلاقوں کو ماحول دوست مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی ایک کمیٹی کی جانب سے ماحول دوست علاقوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جاپان کے دوعلاقوں کو ماحول دوست مقامات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ان دونوں مقامات میں سے ایک، جنوب مغربی ولاقہ کاتامکی اور دوسرا ٹوکیو کے شمال میں واقع میناکامی ہے۔ کاتامکی علاقہ کو اس کے بیش قدر پہاڑوں اور وادیوں کے خوبصورت مناظر کی وجہ سے منتخب کیا گیا ہے جبکہ میناکامی گھنے جنگل بھی اور سنہرے عقابوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اس علاقوں کو عالمی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ پیرس میں منعقد ہونے والے یونیسکو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔








