شام میں قیام امن کے لئے تمام فریقوںکے درمیان سیاسی عمل شروع کرنا چاہتے ہیں،روسی صدر

ماسکو ۔ 16 جون (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم شام میں جاری بحران کے سیاسی حل اور قیام امن کے لیے تمام فریقوں کے درمیان ایک عمل شروع کرنا چاہتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہریوں کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست میں گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ روس کے شام میں وسطی مدت کے منصوبوں میں سے …

ماسکو ۔ 16 جون (اے پی پی) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ہم شام میں جاری بحران کے سیاسی حل اور قیام امن کے لیے تمام فریقوں کے درمیان ایک عمل شروع کرنا چاہتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی شہریوں کے ساتھ سوال و جواب کی ایک نشست میں گفتگو کرتے انھوں نے کہا کہ روس کے شام میں وسطی مدت کے منصوبوں میں سے ایک شامی مسلح افواج کی صلاحیت کار کو بہتر بنانا ہے اور اس وجہ سے شام میں روسی فوجی اڈوں پر تعینات روسی فوجیوں کو کہیں اور منتقل کیا جا سکے گا۔صدر پیوٹن نے کہا کہ شامی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کے بعد بھی روسی ایوی ایشن جہاں ضرورت پیش آئی،اس کی مدد جاری رکھے گی۔انھوں نے اس گفتگو میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ روس کے فوجی صنعتی کمپلیکس نے شام میں اپنے جدید ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں اور اس سے کمپلیکس کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔اس کے علاوہ روسی فوج کو شام میں لڑائی کا انمول تجربہ حاصل ہوا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply