صنعاء۔ 16 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یمن کے 20 اضلاع میں 27 اپریل سے اب تک ہیضے کی متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر989 ہوگئی۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کا شبہ محسوس کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق یہ …
یمن، ہیضے کی وباء سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 989 ہوگئی،عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
صنعاء۔ 16 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ یمن کے 20 اضلاع میں 27 اپریل سے اب تک ہیضے کی متعدی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر989 ہوگئی۔عالمی ادارہ صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یمن میں 1 لاکھ 40 ہزار افراد کے اس مرض میں مبتلا ہونے کا شبہ محسوس کیا جا رہا ہے۔بیان کے مطابق یہ متعدی بیماری دارالحکومت صنعاء کے ساتھ ساتھ حدیدہ، آمران اور حجاج کے صوبوں میں تیزی سے پھیلی ہے۔یمن میں 2 سال سے زائد عرصے سے جاری جھڑپوں کی وجہ سے ملک میں تقریباً 3 ملین افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ صاف پانی کی عدم دستیابی اور کچرہ نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے ہر روز ہیضے کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ موجود ہے۔








