لبنانی فوج نے شام کی سرحد پر کیپٹاگون بنانے والی فیکٹری ضبط کر لی

بیروت ۔6مئی (اے پی پی):لبنانی فوج نے شام کی سرحد پر کیپٹاگون بنانے والی فیکٹری ضبط کر لی ۔العربیہ نے لبنانی فوج کے مختصر بیان کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس کے ایک دستے نے منشیات کی تیاری اور اس کی تجارت کے خلاف مہم کے تحت دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع علاقے حرف السماقہ ۔الہرمل میں ایک کیپٹاگون فیکٹری پر چھاپا مارا، کارروائی کے دوران نہ صرف …

بیروت ۔6مئی (اے پی پی):لبنانی فوج نے شام کی سرحد پر کیپٹاگون بنانے والی فیکٹری ضبط کر لی ۔العربیہ نے لبنانی فوج کے مختصر بیان کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس کے ایک دستے نے منشیات کی تیاری اور اس کی تجارت کے خلاف مہم کے تحت دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع علاقے حرف السماقہ ۔الہرمل میں ایک کیپٹاگون فیکٹری پر چھاپا مارا، کارروائی کے دوران نہ صرف بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں ضبط کی گئیں بلکہ ان کے بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال بھی برآمد کر لیا گیا۔